ممبئی ٹرین دھماکے: سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ملزمان کی بریت کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں ملزمان کی بریت کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل روک دیا تاہم ممبئی ٹرین دھماکوں کےکیس میں بری 12 ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلےکو بطور نظیر بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کی اپیل پر ملزمان کونوٹس جاری کردیے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں