ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آ گئی

پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لائحہ عمل کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس اور ورکشاپ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس اور ورکشاپ کو کنیکشن کیمپ کا نام دیا گیا ہے، کنیکشن کیمپ 22 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے اور وہ ورکشاپ میں بھی شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ کنیکشن کیمپ میں ریڈ اور وائٹ بال کے ہیڈ کوچز جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن بھی شریک ہوں گے جب کہ انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور ہائی پرفارمنس کے سربراہان، سینئر کرکٹرز کوچز اور پی سی بی کے سینئر آفیشلز بھی شریک ہوں گے جہاں کنیکشن کیمپ میں سامنے آنے والی تجاویز کی روشنی میں مستقبل کے فیصلے ہوں گے۔
اس کے علاوہ ریڈ اور وائٹ بال کوچز آپس میں بھی میٹنگز کریں گے، وائٹ اور ریڈ بال کے کپتانوں کی تبدیلی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم کا نیا وائٹ بال کپتان ممکن ہے جس سے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی کپتانی انڈر اسکروٹنی آ گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے