پوتن کی چین میں ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات پر امریکی نمائندے سے گفتگو

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ چین میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے حوالے سے اپنے خیالات امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔اسٹیو وٹکوف سے ملاقات کے دوران ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین اور خلیج فارس میں جاری بحرانوں کے حل سمیت دیگر اہم معاملات بھی آج ہونے والی بات چیت کا مرکزی موضوع بن سکتے ہیں۔روسی صدر کے مطابق ان معاملات کے علاوہ چین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کے ذہن میں بعض خیالات ہیں، جنہیں وہ امریکی خصوصی نمائندے کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں۔پوتن کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں روس اور امریکا کے تعلقات، جاری علاقائی بحرانوں اور دونوں صدور کے درمیان ممکنہ ملاقات سمیت اہم سفارتی امور زیرِ بحث آ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے