محسن نقوی کا دورہ ، پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے خوش آئندہ قرار

ایرانی وزیر داخلہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کے دورہ ایران کو دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار دے دیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے  تہران میں ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی  جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ یقیناً آپ کا دورہ پاک ایران تعلقات کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا  اس موقع پر کہنا تھا کہ امید ہے پاک ایران اور عراق سہ ملکی کانفرنس سے زائرین کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی آج زائرین اور بارڈر ایشوز پر سہ ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے  وہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے بھی ملاقات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے