ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ وحشیانہ تشدد کے بعد قتل، ملزم گرفتار

ایبٹ آباد میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد وحشیانہ تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔
ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور میں درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 12 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے قتل کا واقعہ جناح آباد نامی علاقے میں پیش آیا۔
بتایا جارہاہے کہ اقراء کو جنسی زیادتی کے بعد وحشیانہ تشدد کرکے قتل کیا گیا۔

اقرا کی لاش جس ملزم کے گھر سے برآمد ہوئی وہ شیرگڑھ کا رہائشی بتایا جارہا ہے جو جناح آباد میں مقیم تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، اور اس کے جسم پر شدید تشدد کے نشانات موجود تھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ انتہائی سفاکیت پر مبنی
ہے۔
بچی کے والد رضوان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اور اس کی ماں دو سال سے لاپتہ تھیں، اور آج مجھے اس کی لاش ملی ہے۔ میں حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مجھے انصاف دیا جائے۔ ایسے سفاک قاتل کو عبرتناک سزا دی جائے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے