جےیوآئی پختونخوا میں عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی، فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو  خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمن  کا  پیغام اڈيالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی بانی کی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے منع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف کو کے پی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔

دوسری جانب آج خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے اور میں تمام اداروں اور ریاست کو چیلنج کرتا ہوں اگر حکومت گرا دی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے