سیاسی منظر نامے میں تبدیلی متوقع وزیر اعظم اچانک چودھری نثار کو ملنے پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی جس میں انہیں مسلم لیگ (ن)میں واپسی کی دعوت دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے، ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کیا۔
دوران گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی اور مسکراتے ہوئے کہا آپ تو لگتا ہے ہمیں بھول گئے ہیں۔جس پر سابق وزیر داخلہ نے جواب دیا کہ آج کل بیمار رہتا ہوں ، جس پر وزیر اعظم نے دعائے صحت دیتے ہوئے کہا اللہ آپ کو جلد صحت عطا فرمائے۔ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے شہباز شریف کی دعوت پر فوری طور پر کوئی حتمی جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ صحت یابی اور قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔چوہدری نثار نے وزیر اعظم کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور ملاقات خوشگوار اور پرخلوص ماحول میں ہوئی۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے چوہدری نثار سے ان کی خیریت دریافت کی، ملاقات میں ملکی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔بیان کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماوں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں