ویسٹ انڈیزکرکٹر پر خاتون کے ساتھ زیادتی کاالزام، متاثرہ خاتون کی والدہ انصاف کی منتظر

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا کھلاڑی خاتون کے ساتھ زیادتی کے الزامات کی زد میں ہے۔ویسٹ انڈیزکرکٹرکی خاتون سےزیادتی کاواقعہ مارچ 2023 کاہے تاہم  کھلاڑی کو پولیس نے ضمانت پر چھوڑدیا تھا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق اس کیس سے متعلق کسی نےرابطہ نہیں کیا اس لیے تبصرہ نہیں کرسکتے۔میڈیا رپورٹس یا کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرکٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب مبینہ زیادتی کا شکارخاتون کی والدہ نے  تحقیقاتی اداروں پرکیس کوخراب کرنےکاالزام کیا ہے ۔مبینہ زیادتی کا شکار خاتون کی والدہ نے کہا ہے کہ ہمیں پیسے نہیں بیٹی کیلئے انصاف چاہیے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے