‘ کانٹا لگا’سے شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی اداکارہ شیفالی چل بسیں

 بھارتی اداکارہ ، ریئلیٹی ٹی وی اسٹار اور گانے ‘کانٹا لگا’ میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔ انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کےہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ہسپتال کےعملے نے  تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ  کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی  بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 شیفالی جریوالہ 2002 میں ‘کانٹا لگا ‘گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے