کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملتا تو پختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیرافضل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیرافضل مروت نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایبٹ آباد میں کارکنوں سے خطاب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ ماضی کے غلط فیصلے پرڈٹےرہناجاہلوں کی نشانی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی بنیاد پرووٹ ملتاتوخیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کوحقیقت نہیں کہہ سکتے، کارکردگی کا پیمانہ اور معیار رکھتے تو ہمیں آج طعنے نہیں ملتے۔
ان کا کہناتھاکہ ماضی میں ناکامیاں رہی ہیں تو انہیں ہمیں تسلیم کرناہوگا۔
مزید پڑھیے :عمران خان کی رہائی ،راولپنڈی میں درج مقدمات رکاوٹ بن گئے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں