ایرانی قوم پاکستانی عوام کے جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریگی: ایرانی سفیر

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے اسرائیلی حملے کے بعد ایران کے ساتھ کھڑے رہنے اور یکجہتی پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ 

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ایرانی سفیر نے کہا کہ صیہونی رجیم کی ایران پر مسلط کردہ ناحق جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے جس ثابت قدمی کے ساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھرپور یکجہتی اور حمایت کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی قوم پاکستانی عوام کی جانب سے اس برادرانہ جذبے اور حمایت کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ اصولی اور جر ات مندانہ مؤقف پر پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے