صدر ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کو قبول کرتے ہیں، اسرائیل کا اعلان
ایران کے بعد اسرائیل نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے جنگ بندی اعلان کو قبل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم آفس کے مطابق جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر اسرائیل طاقتور جواب دے گا۔ اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کےساتھ جنگ کےتمام اہداف حاصل کرلئےہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں