اسرائیل کو جواب دینےکیلئے ایرانی افواج کی مسلسل جنگی مشقیں

ایرانی افواج کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے مسلسل جنگی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جنگی مشقیں اسرائیل کے حالیہ حملےکا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔ جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ اور فوجی دستے بھی شامل ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو بحری چیلنجوں کا دفاعی جواب دینے کے لیے تیار رکھنا ہے۔ایرانی بحری و بری فوج کے لیے جنگی مشقوں کا انعقاد ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا ہے۔مشقوں کے لیے بحیرہ کیسپیئن کا انتخاب کیا گیا ہے۔
ایران نے اپنی سرزمین پر ہونے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ غزہ میں جنگ بندی ہونےکی صورت میں ہی ایران کی اسرائیل پر جوابی حملے کی کارروائی مؤخر ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے