پاکستان اور چین کا سی پیک کو ترقی کی راہداری میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق

پاکستان اور چین نے سی پیک (چین-پاکستان اقتصادی راہداری) کو ترقی کی راہداری، عوام کی زندگیوں میں بہتری کی راہداری، اختراع کی راہداری، سبز راہداری، اور کھلی راہداری کے طور پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق، دونوں فریقین نے اس منصوبے کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا اعلیٰ معیار کا نمونہ بنانے کی عزم کا اظہار کیا۔

اس ضمن میں، انہوں نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی حمایت کے لیے 8 بڑے اقدامات کو پاکستان کے 5E فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ یہ 5E فریم ورک برآمدات، ای پاکستان، ماحولیات، توانائی، اور برابری و بااختیاری پر مشتمل ہے۔دونوں ممالک نے ML-1 کی اپ گریڈیشن، کراچی-حیدرآباد سیکشن کی تعمیر، اور قراقرم ہائی وے کے ری الائنمنٹ منصوبے کے لیے مالی سپورٹ حاصل کرنے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔

اس کے علاوہ، گوادر بندرگاہ کے معاون انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنے، چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی حمایت، اور پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔دونوں ممالک نے زرعی شعبے میں عملی تعاون کو مضبوط بنانے اور توانائی کے نظام کی کارکردگی میں بہتری کے لیے پیشہ ورانہ تبادلے اور سائنسی تحقیق پر مبنی حل تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے