اسرائیل کاتہران پر حملہ، سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر ایران کے دارالحکومت تہران پر حملے شروع کردیے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سرکاری ٹی وی چینل کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق دوران نشریات ٹی وی چینل کی عمارت پر حملہ کیا گیا، اسرائیلی حملہ ہونے پر اینکر اپنی سیٹ چھوڑ کر اٹھ گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں سرکاری چینل کے متعدد کارکنوں کی شہادتوں کی اطلاع ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں