پاکستان کے اچھے ریسٹورنٹس کے اچھے کھانوں سےلطف اندوز ہوا: ڈیون کانوے

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ڈیون کانوے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اچھے ریسٹورنٹس کے اچھے کھانوں سےلطف اندوز ہوا۔

ڈیون کانوے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارد گرد کے لوگ بھی اچھے اور خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اب تک کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا ہے۔

ڈیون کانوے کا کہنا تھا کہ انجوائےکر رہا ہوں اور لمبا وقت یہاں کرکٹ کھیلنےکا منتظرہوں، نیوزی لینڈ ٹیم کےساتھ یہاں چیمپئنز ٹرافی کھیلی،یہاں کی یادیں ہیں۔

کانوے کا کہنا تھا کہ کراچی میں پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کےپہلےمیچ میں ہرایا یہ یادگارہے۔

کرکٹر کا کہنا تھا کہ کراچی میں بھی پی ایس ایل کےمیچز ہونا ہیں وہاں رنز کیےہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے