مریم نواز کی ارشد کے گھر آمد ، 10کروڑ کا چیک اور کار کا تحفہ، گاڑی کا خاص نمبر الاٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے قومی ہیرو ارشدندیم کو انعامات سے نواز دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور انہیں 10کروڑ روپے کا چیک اورکار بھی انعام میں دی۔ ڈپٹی کمشنر خانیوال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشدندیم کو وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کار رجسٹریشن نمبر9297 الاٹ کردیا گیا ہے ۔
ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں92.97 میٹر کی تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا۔پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے کی تاریخی فتح پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام اور ان کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں