اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران پرتپاک استقبال اور گرمجوش مہمان نوازی پر آذربائیجانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ آئندہ ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، بالخصوص تجارت، توانائی اور علاقائی روابط کے شعبوں میں شراکت داری بڑھانے پر زور دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے