بی ایل ایف کامطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک مارا گیا
دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا مطلوب دہشتگرد شمبین عرف شہک ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد شمبین عرف شہک کو اس کے اپنے ہی ساتھی نے ہلاک کیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد شمبین عرف شہک متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہا جب کہ شمبین فورسز پر حملوں اور ہتھیارڈالنے والےساتھیوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک بلوچستان میں سکیورٹی فورسزپرمتعدد حملوں میں براہ راست ملوث رہا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں