بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ پنڈی سٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھوراسنگھے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ بنگلا دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، معلوم نہیں اب وہاں کیا ہورہا ہے، مجھے اپنا کنٹریکٹ پوراکرنا ہے۔چندیکا ہتھوراسنگھے نے کہا کہ اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھےتبدیل کرنا ہو تو فیصلہ منظورہوگا، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی پر تشویش ضرور ہے۔
چندیکا ہتھوراسنگھے نے کہا کہ مشتاق احمد کو 1998 سےجانتاہوں اور ان کی بنگلادیش کی کوچنگ میں اچھی شمولیت ہے۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اوربیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے، پاکستان نے سلیکشن میں اسپنرز کو منتخب نہیں کیا، بنگلادیش کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز اور دو اسپن آل راؤنڈرموجود ہیں۔
چندیکا ہتھوراسنگھے نے مزید کہا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے بنگلادیش اے کا دورہ شیڈول کیا،کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر اسپنرز کو اسکواڈ میں منتخب کیا،لاہور میں بھی تین روز بھرپور پریکٹس کی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں