پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟ ماہرین نے ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی

ماہرین فلکیات نے پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کا کہنا ہے کہ 27 مئی کو پاکستان میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے کیونکہ 27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 11 گھنٹے ہوگی۔

ماہر فلکیات نے 28 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے اور اس لحاظ سے پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7جون بروز ہفتہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نورمقدم قتل کیس، مجرم ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

انہوں نے بتایا کہ 28 مئی کو چاند کی عمر 35 گھنٹے سے زائد ہوگی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے