کہا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں مگر آج نوجوان میرے ساتھ ہیں، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، آج نوجوان میرے ساتھ ہیں۔
لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج میرے پاس اڈیالہ میں بند ہےْ
انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑوں یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ سے منظور
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد سے تنگ آچکے ہیں، باہر نکلنے اور جلاؤ گھیراؤ کی کالز آئیں تو کوئی نہیں نکلا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں، میرے یونیورسٹی پرواگرمز کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تیار شدہ ہوتے ہیں، تنقید کرنے والے میرے ساتھ یونیورسٹیز جاکر دیکھ لیں نوجوان میرے ساتھ ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں