قومی ہیرو ارشد ندیم کا وطن واپسی ہر والہانہ استقبال
پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا اپنے آبائی علاقے میاں چنوں پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔
گزشتہ رات لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے ارشد ندیم کا وطن واپسی پر قوم نے والہانہ استقبال کیا ہے ۔ لاہور ایئرپورٹ کی طر ح گھر پہنچنے پر بھی رشتہ داروں اور گاؤں والوں نے اپنے ہیرو کا شاندار طریقے سے استقبال کیا۔
آبائی گھر پہنچنے پر قومی ہیروارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کا استقبال دیکھ کر بہت خوش ہوں، قوم نے پیرس اولمپکس کی پرفارمنس سے بڑھ کر میرا استقبال کیا۔
پوری قوم کا شکریہ جنہوں نے میرا والہانہ استقبال کیا۔
گولڈ میڈلسٹ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی پاکستان کیلئے جیتنے کی بھرپورکرشش کروں گا، پیرس اولمپکس میں ریکارڈ توڑنے پر خوشی ہے، نیرج چوپڑا بھی میرے بھائیوں کی طرح ہے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے جیولین تھرور کے مقابلے میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی تھی، پاکستان کی 77 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اکیلے شخص نے ملک کے لیے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں