پاکستان کی معیشت دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے: وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکسز اتنے زیادہ ہیں کہ کاروبار کو چلنے نہیں دیں گے مگر ہمیں آئی ایم ایف پروگرام اور اپنے ٹارگیٹس کو پورا کرنا ہے۔

کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشی ترقی کے سفرکا آغاز ہوچکا ہے، اب ہم نے گروتھ کی طرف بڑھنا ہے، آئیں بیٹھیں اور بتائیں کس طرح گروتھ کو بوم اینڈ بسٹ سے بچائیں، چیزیں ہیٹ اپ ہوں تو انہیں مینج کریں۔

یہ بھی پڑھیں : ملٹری کورٹ ٹرائل APS جیسے مجرمان کیلئے تھا، کیا تمام سویلینز سے وہی برتاؤ کیا جاسکتا ہے؟ جج آئینی بینچ

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ ٹیکس سلیبس کا نظام کاروبار اور سرمایہ کاری کو چلنے نہیں دے رہا مگر پاکستان آئی ایم ایف پروگرام میں ہے، جو وعدے آئی ایم ایف سے کیے ہیں وہ نبھانے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بینکوں سے سرمایہ چاہیے، آج شرح سود 13 فیصد پر آگئی ہے اور چاہتا ہوں یہ اور کم ہوکر 6 پر آجائے، برآمدات پر مبنی گروتھ بڑھانی ہے، اس کے لیے تجاویز دیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس قدرتی وسائل ہیں، ہمیں یہاں انڈسٹری لگانے کے لیے کام کرنا ہے تاکہ لوگوں کو نوکریاں ملیں، اس کے لیے بھی مجھے آپ لوگوں سے تجاویز چاہئیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے