26 نومبر احتجاج: 13مقدمات میں 250 ملزمان کی ضمانت منظور، 150 کی مسترد

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے 13 مقدمات میں 250 ملزمان کو ضمانت منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت مسترد کردی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی چھبیس نومبر احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔

یہ بھی پڑھیں : وقت آنے پر زرداری، نواز اور عمران بھی بیٹھ سکتے ہیں: راجہ پرویز اشرف

ادھر، ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف نے عمر ایوب کی درخواست پر سماعت کی، عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی آفیسر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے ریکارڈ پیش نہ کیا جا سکا، عمر ایوب کے خلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے