پیرس اولمپکس: بھارتی ریسلر اور اسٹاف کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ
اولمپکس انتظامیہ نے بھارتی ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ریسلرانتم پنگھل کی بہن نشاء ان کا ایکریڈیٹیشن کارڈ (اجازت نامہ) استعمال کرتےہوئے پکڑی گئیں۔
خبر کے مطابق انتم اپنا کچھ سامان اولمپکس ولیج میں بھول گئی تھیں جس کے بعد انتم نے اپنی بہن کو سامان واپس لانے کے لیے گیمز ولیج بھیجا جہاں انتم کی بہن کوگیمز ولیج سے سامان واپس لاتے ہوئے سکیورٹی آفیسرنے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق فرانسیسی حکام کی نشاندہی پر انتم اور ان کے سٹاف کو واپس بھیجنےکا فیصلہ ہوا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں