امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی ملاقات

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے وفاقی وزیر خوراک و فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے امریکی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان  امریکہ  کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ  سے دیکھتا ہے، امریکہ کے ساتھ زرعی تعاون کو مضبوط بنانے چاہتے ہیں پیدارار بڑھانے کے لئے زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کی ضرورت ہےاور نئی پاکستانی زرعی مصنوعات کو  امریکی مارکٹ تک رسائی دی جائے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم  نے کہا کہ پاکستان میں سماجی اور زرعی شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے ، ہم پاکستان میں یونیسیف  کے ساتھ  مل کر غذائی قلت   پر قابو پانے کے پروگرام پر بھی کام کر رہے ہیں ۔امریکی سفیر نے مزید کہا کہ  پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون کو بڑھایا جائے گا اور زراعت پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے  کے لئے پاکستان کی مدد بھی جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے