پی ٹی آئی کے 8 روپوش رہنما اشتہاری قرار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 روپوش رہنماؤں کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمے میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں کا اشتہار قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیا گیا

عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں میں میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی، حامد رضا گیلانی، محمد جاوید، عبد الصمد اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا۔ جبکہ عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہو چکے ہیں۔ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے تھے مگر وہ گرفتار نہ ہو سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے