قذافی اسٹیڈیم میں 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب

چیمپئنز ٹرافی کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں اب 2 جدید اسکور اسکرینیں بھی نصب کر دی گئی ہیں، یہ بڑی اسکور اسکرینیں اسٹیڈیم کے دائیں اور بائیں جانب نصب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کپتانوں کا ایونٹ، روہت شرما پاکستان آئیں گے یا نہیں؟

ان اسکرینوں کی ٹیسٹنگ جاری ہے جبکہ فلڈ لائٹس ٹاورز پر ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئی ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم میں فینز کی تفریح کے لیے لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے لیے قذافی اسٹیڈیم کو نئے انداز سے تیار کیا گیا ہے، اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش 5 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہو رہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسٹینڈز میں کرسیوں کی تنصیب کا کام آخری مرحلے میں ہے جبکہ ایک ڈیجیٹل اسکرین کا کام مکمل ہوگیا ہے اور دوسری کا کام چند روز میں مکمل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے