26 نومبر کو گرفتار افراد کو 9 مئی کے مقدمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو گرفتار افراد کو 9 مئی کے مقدمات میں بھی شامل کیا جا رہا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم قانون اور آئین کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر کا مقصد سیاسی نہیں ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ہم مذاکرات بھی کریں گے اور سیاسی سطح پر راستہ بھی نکالنا چاہتے ہیں۔سلمان اکرم راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی اور شہداء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 9 مئی اور 24 نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصف

دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت نے درج مقدمات میں سلمان اکرم راجہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کے خلاف 8 ایف آئی آرز درج ہیں، 8 مقدمات میں راہداری ضمانت حاصل کر لی ہے، 8 مقدمات معلوم ہیں، باقی کا پتہ نہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے