صدر زرداری کا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں تین مختلف آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر ان کی جرات کو سراہا۔

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے ان کی کوششوں کو تسلیم کیا۔صدر مملکت نے ضلع ٹانک، شمالی وزیرستان اور ٹھل میں خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔مختلف آپریشنز میں 22 دہشت گردوں کا ہلاک کیا جانا سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے، صدر مملکت نے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آپریشن، 22 خوارج ہلاک، 6 جوان شہید

صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔صدر مملکت نے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کامیاب کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے