تحریک انصاف حکومت میں باجوہ کی اچھائی مگر اب برائیاں کرتے ہیں ، فیصل کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مذاکرات کے معاملے پر ایک بار پھر پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ہم نے پی ٹی آئی کی طرح کبھی نہیں کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں اور نہ ان کی طرح اسٹیبلشمنٹ کےکندھوں پر سوار ہوکر حکومت میں آنا چاہتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نےکبھی نہیں کہا کہ ہماری حکومت باجوہ چلاتا ہے مگر پی ٹی آئی والےکہتے تھے کہ وہ ایک پیج پر ہیں اور باجوہ ہماری حکومت چلاتے ہیں لیکن ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پی ٹی آئی والےکہتے ہیں کہ وہ سب سے برے تھے۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ وفاق سے صوبائی حقوق پر بات کرنےکےلیے جرگہ اراکین کا اعلان جلد کریں گے، جرگہ اراکین دلائل سے لڑکر وفاق سے اپنا حق لےکر آئیں گے، پی ٹی آئی ہمارے ساتھ جرگے میں بیٹھےگی توخوش آمدید اور نہ بیٹھےتو ہمیں کوئی تکلیف نہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں