آئی ایم ایف نے گیس قیمتوں میں اضافے کیلئے 15 فروری کی ڈیڈلائن دیدی
آئی ایم ایف نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کو 15 فروری 2025 تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 فروری 2025 تک گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ تاحال وفاقی حکومت کونہیں بھجوایا، اوگراکے متعین کردہ ٹیرف کی روشنی میں وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی اوگرا گیس قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : دوسری قرضہ قسط وصولی، فروری سے قبل IMF شرائط پوری کرنے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ششماہی گیس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق شرط رکھی ہے۔یاد رہے کہ گیس کمپنیوں نے اوگرا سے گیس 53.47 فیصد مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی اور اوگرانے سرکاری گیس کمپنیوں کی درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں