ہنیہ کا قتل :پاک ایران وزرائے خارجہ میں رابطہ ، ڈار کی مذمت
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران کے نگران وزیر خارجہ علی باقری سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایران کےقائم مقام وزیرخارجہ علی باقری نے وزیرخارجہ اسحاق ڈارکو فون کیا۔
ایرانی وزیرخارجہ نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ایرانی قوم اور قیادت کے گہرےغم کا اظہارکیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام کے جذبات کا اظہارکیا اور اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی درخواست کی، نائب وزیراعظم نے اوآئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے بلانےکی مکمل حمایت کی اور کہا کہ پاکستان او آئی سی کے اس اہم اجلاس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں