سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے مستعفی
پاکستان سنی اتحاد کونسل (پی آئی سی) کے چئیرمین حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دو اہم کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی آئی سی کے سربراہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مظاہرین کے تشدد سے 262 اہلکار زخمی، 25 کی حالت نازک، 11 گاڑیاں نذر آتش،پولیس
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد مسلسل تنقید پر عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں