سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلا جرمن شہری اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا
اسلام آباد: سائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلا جرمن شہری اسلام آباد پہنچتے ہی لٹ گیا۔
ذرائع کے مطابق فلپ سام نامی جرمن شہری نے رات گزارنے کیلئے تھانہ کھنہ کے علاقے میں اسلام آباد ایکسپریس وے پر کیمپ لگایا تھا۔
جرمن شہری جب اگلی صبح اٹھا تو اس کی سائیکل اور قیمتی کیمرہ دونوں چوری ہوچکے تھے۔
بعد ازاں جرمن ایمبیسی کی مداخلت پر اسلام آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئی جس کے بعد پولیس سائیکل برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں