حکومت سے مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کے وفد کی عمران خان سے مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل آمد

حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد بانی پی ٹی آئی سے مشاورت اور لائحہ عمل پر مشاورت کیلیے اڈیالہ جیل پہنچ گیا۔

پی ٹی آئی کے وفد کی اڈیالہ جیل میں آج دوسری بار بانی چیئرمین سے ملاقات ہورہی ہے، اس سے قبل بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے ملاقات کی تھی۔

ایاز صادق کے گھر پر مذاکرات اور پیشرفت کے بعد بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز اور اسد قیصر اڈیالہ جیل پہنچے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد حکومت بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے بات اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا بھی تعین کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران، بشریٰ اور علی امین سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے بعد احتجاج کے حوالے سے عمران خان سے فیصلہ کن ہدایات لینے کیلیے اڈیالہ جیل پہنچے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے