فٹبال کلب ویلنسیا کا اسپین کے سیلاب متاثرین کو خراجِ عقیدت
ویلنسیا فٹبال کلب نے مشرقی اسپین میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، دو ہفتے سیلاب سے 200 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔ سیلاب سے ہزاروں مکان تباہ ہوئے لوگوں کی املاک کو بھی نقصان پہنچا

میستایا اسٹیڈیم میں ریئل بیٹس کے خلاف اپنے پہلے ہوم میچ کے دوران ، چھ بار کے اسپینش چیمپئن ٹیم نے میچ میں بھی کامیابی حاصل کی ۔ ویلنسیا کے کھلاڑیوں نے میچ میں روایتی سفید جرسی کے بجائے سیاہ رنگ کی یونیفارم پہنی تاکہ اس المناک واقعے کی یاد منائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:اینڈی مرے نوواک جوکووچ کے کوچ بن گئے
اسٹیڈیم میں ویلنسین کمیونٹی کا بڑا جھنڈا لہرایا جو پورے گراؤنڈ کی لمبائی تک پھیلا ہوا تھا، کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے میچ شروع ہونے قبل خاموشی اختیار کی ، کلب نے میچ کے دن کی آمدنی سیلاب سے متاثرہ کھیلوں اور تعلیمی سہولیات کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں