اینڈی مرے نوواک جوکووچ کے کوچ بن گئے

ٹینس کے سابق عظیم کھلاڑی اینڈی مرے نے نوواک جوکووچ کی کوچنگ ٹیم میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ 37 سالہ برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے رواں سال پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائر ہوئے ۔

مرے اگلے سال کے آسٹریلین اوپن میں سربیا کے 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ کی کوچنگ کریں گے۔جوکووچ نے ہفتے کے روز اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم بچپن سے ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے آئے ہیں، 25 سال کے حریف رہے ۔ ہم نے اپنے کھیل میں کچھ تاریخی معرکے انجام دیے۔ ہمیں گیم چینجرز، رسک ٹیکرز، اور تاریخ ساز کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کپتان محمد رضوان کی نوجوان کھلاڑیوں سے امیدیں

میں سمجھتا تھا کہ ہماری کہانی ختم ہو گئی ہے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کا ایک آخری باب باقی ہے۔جوکووچ نے اینڈے مرے کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میرے سخت ترین حریفوں میں سے ایک اب میرے ساتھ کام کریں گے ۔تین گرینڈ سلیم ٹائٹلز اور دو بار اولمپک گولڈ میڈلسٹ اینڈی مرے نے اس نئے کردار پر خوشی کا اظہار کیا۔ مرے نے کہا کہ میں نوواک کی ٹیم میں شامل ہونے کے لیے بہت پرجوش ہوں۔

آف سیزن میں ان کے ساتھ کام کرنا اور آسٹریلین اوپن کی تیاری میں ان کی مدد کرنا ایک شاندار موقع ہے۔ یہ اچھا تجربہ ہوگا کہ ہم مخالف سمت کے بجائے ایک ہی طرف کھڑے ہوں گے۔جوکووچ اس سال کوئی بڑا ٹائٹل نہیں جیت سکے اور عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

جوکووچ آسٹریلین اوپن میں اپنا ریکارڈ 11واں ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ ایونٹ 12 جنوری سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے