بیلجیئن آرٹسٹ کی پینٹنگ کی 33 ارب 63 کروڑ روپے سے زائد میں نیلامی
معروف بیلجیئن سرئلسٹ آرٹسٹ رینی مگریٹ کی مشہور پینٹنگ ’L’empire des lumieres‘ نیویارک کی ایک نیلامی میں 121 ملین ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہوگئی۔
پاکستانی روپے میں یہ قیمت 33 ارب 64 کروڑ کے قریب بنتی ہے ۔ پینٹنگ اپنے منفرد انداز اور تخیلاتی منظرکشی کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہے۔1954 میں تخلیق کی گئی اس شاہکار میں ایک رات کے وقت کی گہری تاریک گلی کو دن کے روشن آسمان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ نیلامی کا انعقاد کرنے والے ادارے کے مطابق یہ پینٹنگ ناظرین کو الجھانے اور متاثر کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتی ہے۔
پینٹنگ کی فروخت کے لیے ابتدائی تخمینہ 95 ملین ڈالر رکھا گیا تھا اور توقع کی جا رہی تھی کہ یہ رینی مگریٹ کی اب تک کی سب سے مہنگی تخلیق ثابت ہو گی۔ تاہم، نیلامی کے دوران تمام اندازے غلط ثابت ہوئے اور پینٹنگ کی 121,160,000 ڈالر میں بولی لگی
مزید پڑھیے : کیپ ٹاؤن کے سمندر میں مردہ وہیل ملنے کا ایک ماہ میں تیسرا واقعہ
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں