فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کا اسرائیل سے ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی تنظیموں  نے اپنے ایک مشترکہ بیان  میں کہا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ  پر حملے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی ، اسماعیل ہینہ کی شہادت پر فلسطینی عوام ، عرب عوام ، امت مسلمہ اور دنیا بھر کے انصاف پسند عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔

رہنما حماس موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ اسماعیل ہینہ  کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے جس کی سزا دی جائے گی ، بزدل اسرائیل اپنی اس حرکت پر پچھتائے گا، ہینہ کی شہادت سے اسرائیل کو اس کے مقاصد حاصل نہیں ہوں گی ۔

 حماس  رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ ہم بیت المقدس کو آزاد کرانے کے لئے کھلی جنگ لڑ رہے ہیں ،بیت المقدس کے لئے ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

پاپولر فرنت کے ترجمان مہر الطاہر نے کہا ہے کہ شہید بھائی ہنیہ سے کہتے ہیں اچھی طرح سو جاو اور فکر نہ کرو ،ان سے وعدہ کرتے ہیں ہم جدو جہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے