بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ
بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ہو گیا۔
محکمۂ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوا۔
صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں پولیس کیسز کی تعداد 49 ہو گئی ہے۔
رواں سال سندھ سے 13 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، کے پی سے 10 جبکہ پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں