ایشیاکےبہترین فٹ بالرکا ایوارڈ قطرکےاکرم عفیف کےنام
سیول میں منعقدہ اے ایف سی کے سالانہ ایوارڈز تقریب ہوئی ۔ قطر کے اکرم عفیف کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی جانب سے سال 2024 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ جاپان کی کیکو سیکی کو خواتین کی کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اکرم عفیف نے اس سے قبل 2019 میں بھی یہ اعزاز جیتا تھا ۔ عفیف قطر میں منعقدہ ایشین کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد ایک بار پھر اس اعزاز کے حق دار ٹھہرے ۔ 27 سالہ ال-سعد فارورڈ نے فروری میں ایشین کپ کے فائنل میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا اور پورے ٹورنامنٹ میں آٹھ گول کیے۔
عفیف اب اس ٹرافی کو دو بار جیتنے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ جاپان کے ہیڈیٹوشی نکاتا نے 1997 اور 1998 میں ایوارڈ جیتا ۔ ازبکستان کے سرور جپاروف نے 2008 اور 2011 میں یہ ایوارڈ حاصل کیا۔دوسری جانب کیکو سیکی نے خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلیا کی کورٹنی وائن اور جنوبی کوریا کی کم ہی ری کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔ سیکی، جاپان کی چوتھی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ۔
ان سے پہلے جاپان کی ہوماری ساوا، ساکی کماگائی، اور آیا مییاما ایوارڈ جیت چکی ہیں ۔ آیا مییاما نے تین مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہےسیکی نے 2023 میں اپنے کلب اوراوا ریڈ ڈائمنڈز کو ایشین ویمنز کلب چیمپئن شپ اور جاپانی لیگ کا مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ سیکی نے جولائی میں انگلینڈ کے کلب برائٹن اینڈ ہوو البیون میں شمولیت اختیار کی۔فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کو ایشین فٹبال میں ان کی خدمات کے اعتراف میں "ڈائمنڈ آف ایشیا” سے بھی نوازا گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں