پی ایس ایکس میں زبردست تیزی جاری، 100 انڈیکس 91 ہزار 200 کی نئی بلند ترین سطح عبور کرگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس میں روزانہ کی بنیاد پر نئی سطح عبور کررہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 477 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 90 ہزار 822 پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 712 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 907 پر جا پہنچا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1045 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 91 ہزار 240 پر پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں