سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک

سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی حکام نے سعودی عرب میں قید 4 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیئے، پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ 7 سال کے لیے بلاک کیے گئے ہیں، ایف آئی اے ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ کو احکامات جاری کر دیئے، سعودی حکومت نے 4 ہزار پاکستانی شہریوں کو بھیک مانگنے اور دیگر جرائم میں گرفتار کیا ہے، گرفتار افراد کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان سفر کرنے کے لیے ایمرجنسی ٹریول دستاویزات جاری کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 60 فیصد سے زائد گرفتار شہریوں کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہے، گرفتار شہریوں کو جلد سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرنے کا آپریشن کیا جائے گا، پاکستان پہنچنے پر ان ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، دنیا میں پاکستان کو بدنام کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے