چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ہوگی

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریبِ حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے ہیں۔

یاد رہے کہ 22 اکتوبر 2024ء کو 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے یحییٰ آفریدی کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر تقرری کے لیے نامزد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے