ضلع کرم : جھڑپوں میں ہلاکتیں 35 ہوگئیں ،دونوں قبائل فائر بندی پر متفق
ضلع کرم کے دو قبائل میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق ہونےوالے افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 175 سے زائد افراد زخمی ہیں ۔جبکہ دونوں قبائل کے عمائدین جھڑپیں روکنے پر رضامند ہوگئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود کے مطابق فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہوگئے امن جرگہ ممبران مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گےجس کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق فریقین میں زمین کےتنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں، پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں