چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے بیلاروس کے وزیراعظم کی ملاقات

آرمی چیف اور بیلاروس کے وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط روابط کی تشکیل کی راہ ہموار ہوگی۔

آرمی چیف نے علاقائی اور عالمی امن کے لیے بیلاروس کے کردار کو سراہا اور پاکستان اور بیلاروس کے درمیان عسکری تعاون کو مستقبل میں مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

بیلاروس کے وزیراعظم رومان گلوفو چینکو نے بھی علاقائی امن اور سلامتی کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی، خاص طور پر ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی گئی قربانیوں کو سراہا۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے