آبنائے ہرمز پر تیسرے فریق کا کردار قبول نہیں، ایران
تہران: ایران نے آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام سے متعلق عمان کی پیش کردہ تجویز مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم سمندری گزرگاہ کے انتظام میں کسی تیسرے فریق یا دیگر علاقائی طاقتوں کی شمولیت کی ضرورت نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ عمان کی تجویز کے کامیاب ہونے کے امکانات محدود ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران اور عمان کو اپنے اپنے علاقائی پانیوں اور دائرہ اختیار کے مطابق کرنا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک نے گزشتہ روز عمان کی اس تجویز کی حمایت کی تھی، جس میں آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے جہازوں سے رضاکارانہ فیس وصول کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ اس رقم کو جہاز رانی کی سہولت، ماحولیاتی تحفظ اور جنگ سے متاثر ہونے والی تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر خرچ کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں