آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے نام پر شپنگ کمپنیوں کو فراڈ پیغامات موصول ہونے لگے
یونان کی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے بحفاظت گزرنے کے نام پر کچھ شپنگ کمپنیوں کو فراڈ پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
یونان کی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شپنگ کمپنیوں کو ایسے جعلی پیغامات موصول ہو رہے ہیں جن میں آبنائےہرمزسے بحفاظت گزرنے کے لیے کرپٹوکرنسی میں ادائیگی کامطالبہ کیاجارہاہے۔
یونانی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کے مطابق نامعلوم افراد خود کو ایرانی حکام کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کمپنیوں سے بٹ کوائن میں فیس طلب کرتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ ادائیگی کے بعد جہازکو بغیر رکاوٹ گزرنےکی اجازت دی جائےگی۔
یونانی میری ٹائم سکیورٹی کمپنی کے مطابق ایسے تمام پیغامات فراڈ ہیں،ان کا ایرانی حکام سےکوئی تعلق نہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں